14 فروری 2015 - 20:30
ایس یو سی کے وفد کی سانحہ امامیہ مسجد کے زخمیوں اور شہداء کے ورثا سے ملاقاتیں

مرکزی جنرل سیکرٹری کی قیادت میں وفد نے امامیہ مسجد میں خودکش کو قابو کرنے والے میجر اشفاق علی بنگش سے ملاقات کی، شہید حاجی اسد علی کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل وراڈ، سرجیکل وراڈمیں زخمیوں کی عیادت کی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے سانحہ امامیہ مسجد حیات آباد کے سلسلے میں پشاورکا دورہ کیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا، زاہد علی عسکر مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ڈاکٹر وسیم اظہر ترابی، صوبائی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا، مجاہد علی اکبر اخونزادہ، پشاور ضلعی صدر، بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے سانحہ کے شہید حاجی اسد علی مغل ولد حاجی شوکت علی مرحوم کے نماز جنازہ میں شریک مومنین سے خطاب کیا اور نماز جنازہ پڑھایا۔ نمازجنازہ کے بعد علامہ عارف حسین واحدی، علامہ رمضان توقیر نے مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفد نے نماز جنازہ کے بعد سی، ایم، ایچ کا دورہ کیا۔ خودکش کو قابو کرتے ہوئے زخمی ہونے والے میجر اشفاق علی بنگش کے والد محبوب علی بنگش آف ہنگو کی عیادت کی۔ متاثرہ مسجد حیات آباد کا دورہ کیا۔ مسجد انتظامیہ سے اظہار تعزیت کیا۔ امام جمعہ حیات آباد مسجد مولانا نزیر حسین مطہری سے بیٹے اور بھتیجے کی شہادت پر تعزیت کی اور ان کے زخمی بیٹے کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے شہداء و زخمیوں سے ملاقاتیں اور اظہار ہمدردی کیا۔ مسجد میں اس سانحہ کے سلسلے میں بلائی گئی میٹینگ میں شرکت کی۔ علامہ رمضان توقیر، علامہ عارف حسین واحدی نے میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میٹنگ کے بعد علامہ سید جواد ہادی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ نذیر مطہری نے میٹنگ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ اس کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل وراڈ، سرجیکل وراڈ میں زخمیوں کی عیادت کی، اور علاج معالجہ کا بھی جائزہ لیا۔

.......

/169